ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈیرہ سچا سوداچیف رام رحیم کے حامیوں نے صحافیوں پر بولا حملہ

ڈیرہ سچا سوداچیف رام رحیم کے حامیوں نے صحافیوں پر بولا حملہ

Sat, 26 Aug 2017 12:14:10    S.O. News Service

پنچکولا،25اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو دو خواتین سے ریپ کے الزام میں پنچکولا کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے 25اگست یعنی آج مجرم قرار دیا ہے،تاہم عدالت نے 28اگست کو سزا پر فیصلہ کرے گی۔فیصلے کے بعد رام رحیم کو عدالت ہی میں حراست میں لے لیا گیا لیکن یہاں جمے اس کے حامیوں نے صحافیوں پر حملے کئے اور توڑ پھوڑ کی،اگرچہ ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جا رہی ہے، ناراض حامیوں نے پنچکولہ میں بہت سے ٹرینیں ردہوگئی ہیں،حامیوں نے این ڈی ٹی وی کے او بی وین کو آگ لگادی۔حامیوں نے پنچکولہ میں میڈیا کی گاڑیوں میں توڑپھوڑکی۔عدالت کے فیصلے کے بعد ناراض حامیوں کے غصہ کا خمیازہ صحافیوں کو برداشت کرنا پڑا۔این ٹی وی کے ایک او بی انجینئر پر حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔


Share: